سردیوں کی چھٹیاں اللہ کے پاس ۔ ۔کیسے تیار ہو کر گئے ہوں گے۔ ۔ ۔لنچ باکس سے کیا کھایا کیا چھوڑا کس سے پوچھوں ۔ ۔ ہوم ورک کا کیا ہو گا اب ۔ ۔ ۔ سردیوں کی چھٹیاں اللہ کے پاس ۔ ۔
سوگ طعنہ لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ کوئی لفظ ۔ ۔ ۔ کوئی پُرسہ ۔ ۔ ۔ اِن زخموں کا مداوا نہیں ۔ ۔ ۔ کوئی سزا اس جُرم کے شایان نہیں ۔۔ کوئی حیلہ ۔ ۔ ۔ کوئی بہانہ ۔۔ اس غفلت سے فرار مہیا نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ بد دعا مہمل سی ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔ اقدامات ملعون لگ رہے ہیں ۔۔ بیانات غلیظ بول و براز کا ڈھیر ۔ ۔ ۔ کوئی گنتی بھی پ...